Importance of self awareness
خودشناسی Self awareness ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ، چڑیا گھر میں گھنے سایہ دار درخت کے نیچے لیٹے ہوئے اونٹ سے اس کے بچے نے پوچھا، ابا یہ ہماری کمر پر کوہان کیوں ہے؟ اونٹ نے جواب دیا، بیٹا صحرا میں سفر کرتے ہوئے میلوں دور تک پانی کا نام و نشان تک نہیں ہوتا، ایسے میں قدرت نے ہمارے اندر ایک اضافی خانہ بنا دیا ہے، جس کے ذریعے ہم کئی روز تک صحرا کی بھوک اور پیاس کو برداشت کرسکتے ہیں. اونٹ کے بچے نے حیران ہوتے ہوئے چند لمحے کچھ سوچنے کے بعد کہا، ٹھیک ہے، ہمارے پاؤں گول اور ٹانگیں لمبی کیوں ہوتی ہیں؟ اونٹ نے بچے کو سمجھاتے ہوئے کہا، ہمیں لمبے عرصے تک صحرا میں سفر کرنا پڑتا ہے، جس کے لیے ہمارے پاؤں کی گول ساخت اور لمبی ٹانگیں ہماری مددگار ہوتی ہیں، وگرنہ ہم چلتے چلتے ریت میں دھنس جائیں تو نکلنا دشوار ہوجائے گا. اونٹ کا بچہ سمجھنے والے انداز میں گردن ہلاتے ہوئے کہنے لگا، ابا ہماری آنکھوں کے آگے لمبی لمبی پلکیں کیوں ہیں؟ مجھے تو اکثر ان کی وجہ سے دیکھنے میں دشواری کا سامنا ہوتا ہے. اونٹ نے جواب دیا، بیٹا صحرا میں ہر وقت ریت اور مٹی سے بھری ہوئی ہوائیں چلتی ہیں، یہ لمبی پلکیں، ر...